ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سروے 2019: مدھیہ پردیش کے 3 شہروں نے ماری بازی، اندور مسلسل تیسری بار بنا سب سے صاف شہر

سروے 2019: مدھیہ پردیش کے 3 شہروں نے ماری بازی، اندور مسلسل تیسری بار بنا سب سے صاف شہر

Wed, 06 Mar 2019 21:28:14    S.O. News Service

بھوپال، 06 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) صدر رام ناتھ کووند نے بدھ کو صاف سروے 2019 کے نتائج جاری کئے۔ان میں مدھیہ پردیش کے شہروں نے بازی ماری ہے،اندور جہاں مسلسل تیسری بار سب سے صاف شہر بنا ہے۔ وہیں اجین اور بھوپال بھی اپنی اپنی کٹیگری میں آگے رہے، ریاستوں کے معاملے میں چھتیس گڑھ آگے رہا اور سب صاف ریاست قرار دی گئی۔سروے میں اندور کو سب صاف شہر مل گیا ہے۔وہیں اجین سب سے صاف درمیانہ شہر (3۔10 لاکھ آبادی) اور بھوپال سب صاف دارالحکومت بنی ہے۔وہیں احمد آباد سب سے صاف بڑا شہر (10 لاکھ سے زیادہ آبادی والا) بنایا ہے اور سب سے صاف چھوٹے شہر (1۔3 لاکھ آبادی) کا خطاب این ڈی ایم سی (نئی دہلی میونسپل کارپوریشن) کو ملا ہے۔دہلی کینٹ کو اس کے علاوہ سب سے صاف کینٹ کا درجہ بھی ملا ہے،اتراکھنڈ کے گوچر کو سب سے صاف گنگا شہر مل گیا ہے۔ریاستوں کی لسٹ میں ٹاپ پر جہاں چھتیس گڑھ ہے، وہیں جھارکھنڈ دوسرے اور مہاراشٹر تیسرے نمبر پر ہے۔بتا دیں کہ صاف سروے 28 دن میں 4237 شہروں میں پیپرلیس اور ڈیجیٹل فارمیٹ میں کیا گیا۔مرکزی رہائش اور شہری ترقی وزیرمملکت (آزاد چارج) ہردیپ سوری نے بتایا کہ شہروں نے سینی ٹیشن اور ویسٹ مینجمنٹ کے لئے اپنے نئے طریقے اپنائے ہیں۔سوری نے بتایا کہ 370 سے زیادہ شہراپنے 80فیصدوارڈس میں ویسٹ سیگری گیشن کرتے ہیں اور غیر رسمی کوڑا چننے والے 84000 لوگوں کو روزگار ملا ہے۔اس موقع پر صدر رام ناتھ کووند نے پریاگ راج میں حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے کمبھ میلے کی تعریف کی اور کہا کہ تقریبا 120000 ٹوائلٹ کے انتظام کے ساتھ ساتھ، کوڑا کچرا مسلسل صاف کرنے کے لئے جو کام کیا گیا ہے، اسے کئی ممالک میں سراہا جا رہا ہے۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پریاگ راج۔کمبھ سے سبق لے کر بڑے اجتماعات کے آرگنائزر حفظان صحت پر زیادہ توجہ دیں گے۔
 


Share: